وزیر صحت : روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبوں نے ملک میں صحت کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

عراق کے وزیر صحت ڈاکٹر صالح الحسناوی نے اس بات کی تصدیق کی کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبوں نے ملک میں صحت کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر صالح الحسناوی نے روضہ مبارک ابی الفضل العباس علیہ السلام پر حاضری کی سعادت حاصل کی اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد کربلا قدیمہ کا دورہ کیا اور ان کے دورے میں روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل کے دفتر کے ڈائریکٹر اور شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ جناب محمد علی أزهر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈاکٹر صالح الحسناوی نے کہا، "ہم وزارت صحت میں فراہم کردہ خدمات اور مشترکہ تعاون کے ذریعے اہم طبی منصوبوں پر کام کرنے کے خواہاں ہیں، خاص طور پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ساتھ، جو شہریوں کی خدمت کے لئے کئی اہم طبی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "وزارت صحت نے اپنے تمام ڈائریکٹرز جنرل کی موجودگی میں کربلا میں اپنی باقاعدہ ماہانہ میٹنگ منعقد کی، جس میں اپنے اداروں میں صحت کی صورتحال کو فروغ دینے اور مسائل کے حل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم مستقبل میں وزارت صحت اورروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے درمیان ایسے منصوبوں میں مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے پر کام کرنے کے منتظر ہیں جو صحت کی سب سے زیادہ ممکنہ خدمات فراہم کرتے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: