الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والے نوجوان کے چہرے اور جبڑوں کے فریکچرز کو فکس کرنے میں کامیاب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل سپیشلسٹ ہسپتال کی ایک میڈیکل ٹیم نے ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والے نوجوان کے چہرے اور جبڑوں کے فریکچرز کو فکس کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ہسپتال میں میکسیلوفشیل سرجری کے ماہر ڈاکٹر معمر الاراجی نے کہا، "ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شدید زخمی نوجوان کو ہسپتال لایا گیا تھا، اس نوجوان کے چہرے اور جبڑوں کی ہڈیوں (گال کی ہڈی، اوپری اور نچلے جبڑے، اور آنکھ کی ساکٹ) میں متعدد فریکچر ہوئے تھے اور وہ ہوش و حواس میں نہیں تھا۔"


انہوں نے مزید کہا، معائنے مکمل کرنے اور مریض کو آپریشن کے لیے تیار کرنے کے بعد، ہم نے چہرے کے فریکچر کو فکس کرنے اور ضائع ہونے والے دانتوں کے نئے امپلانٹس کے لیے علاج شروع کیا۔

آپریشن میں جدید تکنیکوں اور طریقوں کا استعمال کیا گیا اور اس میں تقریباً تین گھنٹے لگے اور یہ بغیر کسی پیچیدگی کے مکمل طور پر کامیاب رہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: