شعبہ فکر و ثقافت کی جانب سے خواتین کے لئے تحقیقی مقالے کے مقابلے (العارفة المعطاء) کے انعقاد کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت نے ناصرة الرسول (صلى الله عليه وآله) السيدة خديجة الكبرى (عليها السلام) کے یوم وفات کی مناسبت پرخواتین کے لئے تحقیقی مقالے کے مقابلے (علم عطا کرنے والے) کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔،

یہ مقابلہ شعبہ فکر و ثقافت سے منسلک ام البنین (سلام اللہ علیہا) وویمن لائبریری کے زیر نگرانی منعقد کیا جائے گا۔

لائبریری معزز محققین و ماہرین کو درج ذیل محوروں کے مطابق شرکت کی دعوت دیتی ہے۔

عورت اور تجارت میں اس کی کامیابی، حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا بطور نمونہ۔
- اسلام میں محترمہ خدیجہ سلام اللہ علیہا کا مقام



- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خفیہ اور اعلانیہ دعوت میں حضرت خدیجہ (سلام اللہ علیہا) کا کردار۔

انہوں نے کہا کہ اس مقابلے میں شرکت کے لیے شرائط و ضوابط مندرجہ ذیل ہیں:
مقالے کا خلاصہ (3) صفحات سے کم اور (5) صفحات سے زیادہ نہ ہو، اور تحقیقی مقالے میں حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی زندگی کے عملی نقطہ نظر، کہ وہ کس طرحعصری مسائل کو حل کرتی ہیں، کو شامل کیا جانا چاہیے۔ اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ تحریر معیاری عربی عربی زبان میں ہو اور علمی طریقہ کار کا خیال رکھا جائے، اور شرکت کے لئے عمر کی کم از کم حد (15)سال ہے.

ماہرین پر مشتمل ایک ایک علمی کمیٹی تمام تحقیقی مقالات کا جائزہ لے گی ۔

پہلے تین فاتحین کے لئے نقد انعاماتہیں۔

اپنے مقالات بھجنے کے لئے یہاں کلک کریں۔ https://alkafeel.net/ar-news/control/t.

مقابلے میں شرکت کے لئے آخری تاریخ ہے: 20/رمضان المبارک /1444ھ، بمطابق 11/4/2023 عیسوی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: