شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سے جمہوریہ بینن میں ماہ رمضان کی مناسبت سے پروگرام (سفرة الكفيل) کا انعقاد

روضہ مقدس حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکرو ثقافت نے جمہوریہ بینن کے دارالحکومت بارکو کے شمال میں واقع علاقے بورگو میں احیائے رمضان پروگرام سفرة الكفيل پروگرام کا انعقاد کیا۔

گیارہ افریقی ممالک میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کی نگرانی شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سینٹر فار افریقن اسٹڈیز کرتا ہے۔

مرکز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا، " بینن میں مرکز کے کوآرڈینیٹر شیخ حسن امید کی نگرانی میں یہ رمضان پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کرتی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ " اس پروگرام میں مختلف عبادتی و فکری سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا گیا۔ شیخ اسماعیل عبدا اور شیخ سعيد ميكائيل بنصيغي نے ماہ رمضان کی راتوں میں خصوصی دعائیں پڑھیں اور شیخ سلیمان نے مقامی زبان میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مشن کی وجوہات کے عنوان سے اور شیخ ہادی ابراہیم نے روزے کے فوائد پر الگ الگ لیکچرز دیئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: