الکفیل یونیورسٹی نے العباد میڈیا پلیٹ فارم اور ريادة پلیٹ فارم کے تعاون سے ایک رمضان پروگرام کا انعقاد کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک الکفیل یونیورسٹی نے عباد میڈیا پلیٹ فارم اور ريادة پلیٹ فارم کے تعاون سے ایک رمضان پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔

پروگرام میں مختلف فکری، قرآنی و ثقافتی مقابلے، بامقصد تھیٹر پرفارمنس، تصاویر اور پلاسٹک آرٹس کی نمائش، شاعرانہ نشستیں اور یونیورسٹی کی طرف سے تیار کردہ مباحثے اور سرپرائزز شامل ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے العباد میڈیا پلیٹ فارم اور ریادۃ پلیٹ فارم کے تعاون سے منعقد کیے جانے والے اس پروگرام کا مقصد طلباء کے ثقافتی اور علمی معلومات کو بڑھانا اور رمضانی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

یہ پروگرام مسلسل پانچ راتوں تک جاری رہے گا اور جمعہ کی شام سے منگل کی شام (8-11) بجے تک۔ مختلف پرفارمنسز اور سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: