قرآن کمپلیکس کی جانب سے بابل گورنریٹ میں منعقد کردہ چھٹا سالانہ قرآنی مقابلہ اختتام پذیر

روضہ مقدس حضرت عباس (ع) کے قرآن کمپلیکس نے بابل گورنریٹ میں منعقد کردہ چھٹے سالانہ قرآنی مقابلے کے اختتام کا اعلان کیا ہے۔

یہ مقابلہ قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کے زیر نگرانی منعقد کیا گیا تھا۔

قرآن کمپلیکس کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق العلی نے کہا، "اس قرآنی گروپ مقابلے کی سرگرمیاں النورین کلچرل رمضان انٹلیکچوئل فورم کے تعاون سے منعقد کی گئی تھیں، جس میں فکری و قرآنی لیکچرز ، ضتم القرآن کی محفل اور ایک گروپ مقابلہ شامل ہے۔ ساقی العتاشی ٹیم نےاس مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور ہم اس ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس مقابلے کے انعقاد کا مقصد قرآنی ثقافت کو پھیلانا اور معاشرے میں قرآنی ٹیلنٹ کو ڈھونڈنا اور اسے پروموٹ کرنا ہے۔"

مزار العلوية الشريفة (عليها السلام) کے خصوصی سیکرٹریٹ کے ثقافتی معاون شیخ حسن السيلاوي نے کہا، "ہم نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس کے تعاون سے اس رمضان قرآنی فورم کو منعقد کیا ہے۔ اس فورم میں بہت سی اہم سرگرمیاں شامل ہیں جو نوجوانوں اور مذہب کی خدمت کرتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: