معززین کربلا: روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے ممتازمنصوبوں کی بدولت کربلا مقسسہ ایک منظم اور سمارٹ شہرکا نقشہ پیش کر رہا ہے۔

کربلا کے شیوخ اور معززین پر مشتمل وفد نے اس بات کی تصدیق کی کہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے ممتازمنصوبوں کی بدولت کربلا مقسسہ ایک منظم اور سمارٹ شہرکا نقشہ پیش کر رہا ہے۔

وفد رروضہ مبارک کے جنرل سیکرٹریٹ کا مہمان تھا اور اسے رمضان کے مقدس مہینے کے موقع پر افطار کی ضیافت میں مدعو کیا گیا تھا۔

کیمپ پارٹی کے عہدیدار سید علی کمونہ نے کہا، " روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر کربلا کے مواکب کے سربراہان، معززین، اہم شخصیات اور عہدیداروں کا استقبال کرنے اور افطار کی ضیافت کے لیے ہم روضہ مبارک کے شکر گزار ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی حقیقت، بہترخدمات اور ترقی میں کربلا کے مقامات مقدسہ کے کردار اور کربلا کی صورت حال کے بارے میں معززین، مواکب کے سربراہان، جماعتوں اور قبائل کے شیوخ کے درمیان اہم مکالمہ ہوا اور یہ حقیقت ہے کہ ہمارا شہر سمارٹ، ترقی یافتہ اور منظم شہروں کے لیے ماڈل ہے، اور یہ سب کچھ مقام مقدس کے ذریعے نافذ کیے گئے منصوبوں کی بدولت ہے۔"

انہوں نے اشارہ کیا کہ "کربلائی برادری اور روضہ مبارک کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہمارا معاشرہ ایک پائیدار معاشرہ ہے۔"

اسی موقع پر باب السلامیہ القاسم بن موسی الکاظم اتھارٹی کے سربراہ سيد خليل ابراهيم آل ماميثه نے کہا، "ہم پرتپاک استقبال اور افطار ضیافت کے لئے روضہ مبارک کے جنرل سیکریٹریٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔"

انہوں نے مزید کہا کہ کربلا کے عمائدین، شیوخ اور شخصیات کا روضہ مبارک سے رابطہ رائے اور خیالات کے تبادلے کے لیے اہم ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: