شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سے گھانا کے دارالحکومت اکرا میں ماہ رمضان کی مناسبت سے (سفرة الكفيل) پروگرام کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت کی جانب سے براعظم افریقہ کے گیارہ ممالک میں رمضان المبارک کی مناسبت سے پروگرام (سفرة الكفيل) کا انعقاد جاری ہے اور (سفرة الكفيل) پروگرام کے تحت افریقی ملک گھانا کے دارالحکومت اکرا میں رمضان المبارک کی مقدس راتوں کے احیاء کے لیے ایک فکری عبادت پروگرام منعقد کیا گیا۔

گیارہ افریقی ممالک میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کی نگرانی شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سینٹر فار افریقن اسٹڈیز کرتا ہے۔

مرکز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا، "پروگرام (سفرۃ الکفیل) روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی رہنمائی میں نافذ کیا جا رہا ہے اور مومنین کی شرکت کے ساتھ گیارہ افریقی ممالک میں رمضان المبارک کی راتوں کا احیاء جاری ہے۔"


انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، " گھانا کے دارالحکومت اکرا میں منعقد ہونے والے پروگرام میں بہت سی سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں شیخ نوح عیسیٰ بندگو کیجانب سے دعائے پڑھی گئی اور شیخ سلیمان بندگو نے رمضان اور قرآن کے عنوان سے ایک فقہی لیکچر دیا، جبکہ پروگرام کے انچارج کی جانب سے حاضرین کے لئے افطار ضیافت کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔"

ان کے مطابق اس پروگرام کا مقصد اہل بیت علیہم السلام کی فکر اور تعلیمات کو ہر شعبہ زندگی میں فروغ دینا اور اس کے علاوہ افریقی براعظم میں انسانی اور سماجی مدد اور دیکھ بھال فراہم کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: