شعبہ پائیدار ترقی کی جانب سے (پریزنٹیشن اور اسپیکنگ سکلز) کے عنوان سے تربیتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی نے اپنے ٹرینرز کے لیے (پریزنٹیشن اور اسپیکنگ سکلز) کے عنوان سے ایک کورس کا انعقاد کیا۔

کورس کے ٹرینر سید فراس الشمری نے کہا، "یہ کورس ڈیپارٹمنٹ کے ٹرینرز کے لیے رمضان کے بابرکت مہینے کے لیے تیار کردہ تربیتی پروگرام کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "کورس میں ایپلی کیشنز، ٹیسٹس، اور بہت سے محوروں کا ایک سیٹ شامل تھا، جن میں سب سے اہم ابتدائی سیشن کی مہارت، تربیتی اہداف طے کرنے کی مہارت، حاضری، مشاہدے کی مہارت ہیں۔ یہ کورس روزانہ دو گھنٹے کے تربیتی سیشنز کے انعقاد کے ساتھ تین دن تک جاری رہے گا۔ اس کورس میں 19 ٹرینرز شرکت کر رہے ہیں۔"

انہوں نے کہا، "یہ کورس فن خطابت پر مرکوز ہے، جوکہ زندگی میں کامیابی کے دروازے میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، اور کوئی بھی استاد یا مبلغ کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ بولنے اور اپنی بات کو صیح انداز میں پہنچانے کا ہنر نہ رکھتا ہو۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: