قرآن کمپلیکس کی جانب سے کریم اہل بیت حضرت امام حسن المجتبیٰ علیہ السلام کے جشن میلاد کی پر مسرت مناسبت پر " چلڈرن قرآنک پروگرام" کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس نے کریم اہل بیت حضرت امام حسن المجتبیٰ علیہ السلام کے جشن میلاد کی پر مسرت مناسبت پر " چلڈرن قرآنک پروگرام" کا آغاز کیا ہے۔

یہ پروگرام قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف اشرف کے زیر اہتمام مابین الحرمین منعقد کیا جا رہا ہے۔

قرآن کمپلیکس کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق العلی نے کہا، "اس اصول کی بنیاد پر کہ قرآن زندگی کا ضابطہ حیات ہے، روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس نے اپنے تمام انسٹی ٹیوٹس اور مراکزخاص طور پرقرآن انسٹی ٹیوٹ نجف اشرف نجف کے ذریعے معاشرے میں قرآنی ثقافت کو پھیلانے کے لیے کوشاں ہے۔"

انہوں نے مزید کہا،" چلڈرن قرآنک پروگرام" خاص طور پر بچوں کے لئے منعقد کیا گیا ہے تاکہ اپنے معاشرے کے مستقبل کو اسلامی و قرآنی بنیادوں پر استوار کیا جا سکے اور اس اہم طبقے کے قول، فعل اور طرز عمل کو قرآنی ثقافت سے مضبوط کیا جا سکے۔"

اپنی طرف سے انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر سید مہند المیالی نے کہا، کریم اہل بیت حضرت امام حسن المجتبیٰ علیہ السلام کے جشن میلاد کی پر مسرت مناسبت پر" چلڈرن قرآنک پروگرام" پہلی بار مابین الحرمین منعقد کیا جا رہا ہے،جو چھ دن تک جاری رہے گا۔ "

انہوں نے مزید کہا، "اس پروگرام میں متعدد سرگرمیاں شامل ہیں، جن میں قرآن کریم اور نہج البلاغہ کو حفظ کرنے کے علاوہ قرآنی مقابلے جن میں قرآنی، فقہی، عقائدی اور اخلاقی سوالات پوچھے جائیں گے، شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کے لئے ایک چھوٹا قرآنی ڈرائنگ اسٹوڈیو بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: