شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بابل میں دوسرے سالانہ رمضان ٹیم مقابلے کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ نے بابل کے علاقے الهاشمية میں دوسرے سالانہ رمضان ٹیم مقابلے کا آغاز کیا ہے۔ یہ مقابلہ بابل میں اعلی مذہبی قیادت کے نمائندے کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

رمضان المبارک کی مناسبت سے منعقد کیا جانے والا یہ مقابلہ نیشنل الکفیل بوائز پراجیکٹ کے تحت شعبہ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے زیر اہتمام منعقد کیا جاتا ہے۔

یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے سٹوڈنٹ ایکٹیویٹیز یونٹ کے سربراہ سیدحیدر کریم الحیدری نے کہا، "مقابلے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد شہداء وطن کے لئے سورۃ الفاتحہ پڑھی گئی۔ جس کے بعد عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔"

انہوں نے مزید کہا، "رمضان ٹیم مقابلہ اعلی مذہبی قیادت کے نمائندے کے تعاون سے مسلسل دوسرے سال بابل گورنریٹ کے علاقے الهاشمية میں منعقد کیا جا رہا ہے۔"

انہوں نے کہا، "یہ مقابلہ مختلف سیگمنٹس پر مشتمل ہے اور مقابلے میں ہر سیگمینٹ کے لحاظ سے قرآنی، مذہبی، عقائدی، فکری اور ثقافتی شعبوں سمیت سیرت نبوی اور اہل بیت علیہم السلام سے متعلق سوالات کئے جاتے ہیں۔ "

انہوں نے کہا کہ مسجد امام زین العابدین علیہ السلام میں منعقد ہونے والے اس مقابلے کا مقصد اسلامی ثقافت اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنا ہے۔ شرکاء کو قرآن پاک پڑھنے، پیروی کرنے اور ثابت قدم رہنے کی ترغیب دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: