ایرانی وزیر ثقافت کی علمی کمپلکس کی ثقافتی اور دینی منشورات و مطبوعات میں گہری دلچسبی اور اظہارِ پسندیدگی

ایران کے وزیر برائے ثقافت و اسلامی رہنمائی سید محمد مہدی اسماعیلی نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس کی نمائش میں پیش کی گئی ثقافتی اور دینی منشورات و مطبوعات میں گہری دلچسبی ظاہر کی اور ان کاوشوں کو کافی سراہا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہران بین الاقوامی قرآنی نمائش کے تیسویں ایڈیشن میں علمی کمپلکس کے پویلین کے وزٹ کے موقع پر کیا۔

کمپلکس کے وفد کے سربراہ شیخ مہدی قلندر بیاتی نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر اسماعیلی نے علمی کمپلکس اور اس کے ذیلی اداروں قرآن پرنٹنگ سنٹر، قرآن انسٹی ٹیوٹ کربلا برانچ، قرآنی پراجیکٹس سنٹر اور قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کی پویلین میں نمائش کے لیے رکھی گئی منشورات ومطبوعات کے بارے میں جان کاری حاصل کی۔

انھوں مزید بتایا کہ وزیر ثقافت کو علمی کمپلکس کی طرف سے پیش کی جانے والی ثقافتی اور دینی منشورات و مطبوعات کافی پسند آئيں اور انھوں پویلین کے قرآنی ماحول اور یہاں موجود خدا کی پیاری کتاب کی خدمت کی راہ میں بلند فیض وعطا کو بہت سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: