شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سے ما بین الحرمین اپنی فکری اور ثقافتی منشورات کی نمائش کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے ما بین الحرمین اپنی فکری اور ثقافتی منشورات کی ایک نمائش کا انعقاد کیا ہے۔

شعبہ فکرو ثقافت کے سربراہ سید عقیل الیاسری نے کہا کہ "نمائش میں (350) سے زیادہ فکری، ثقافتی، قرآنی و تحقیقی موضوعات پر مطبوعات اور منشورات کو رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شعبہ فکرو ثقافت کی طرف سے طبع کردہ انسائیکلوپیڈیا اور میگزینز بھی یہاں دستیاب ہیں کہ جو سب روضہ مبارک میں مکمل ہوئے اور دار الکفیل میں چھپے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائش کریم اہل بیت امام حسن المجتبیٰ علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے بروز اتوار (2/ 4/ 2023) کو شروع ہوئی اور پانچ دن تک جاری رہے گی۔ شعبہ فکرو ثقافت نے اس پرمسرت موقع پر نمائش میں پیش کی گئی تمام منشورات و مطبوعات کی قیمتوں میں 30% تک کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نمائشوں کے انعقاد کا مقصد اہل بیت علیہم السلام کے افکار کی نشر واشاعت کرنا اور کتاب پڑھنے کے کلچر کو فروغ دینے میں کردار ادا کرنا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی فکری اور ثقافتی مطبوعات کا تعارف کرانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: