تہران قرآنی نمائش میں۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس کی قرآنی سرگرمیوں کے بارے میں سمپوزيم کا انعقاد

تہران بین الاقوامی قرآنی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پویلین میں قرآن علمی کمپلیکس کی قرآنی سرگرمیوں اور معاشرے پر اس کے اثرات کے موضوع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

یہ سمپوزیم حوزات علمیہ إيران کے پویلین کی قرآن کمپلیکس کے وفد کے سربراہ شیخ مہدی قلندر بیاتی اور کمپلکس کے قاریانِ قرآن کو دی گئی دعوت پر منعقد کیا گیا۔

اس سمپوزیم کے دوران قرآن کمپلیکس کے قاریان قرآن کی حزین عراقی طرزِ تلاوت کو کافی پسند کیا گيا۔ اسی طرح حوزات علمیہ إيران کے پویلین کی انتظامیہ نے بین الاقوامی نمائش کے افتتاح کے دوران قاریانِ قرآن کی طرزِ ادائیگی کی جمالیت کو بھی بہت سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: