روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فکرو ثقافت کے ذیلی ادارے افریقن اسٹڈیز سنٹر کی جانب سے نائیجیریا کے شہر کدونا میں محفلِ قرآن کا انعقاد کیا گیا ہے۔
افریقن اسٹڈیز سنٹر کے انچارج شیخ سعد ستار الشمری نے کہا ہے کہ "افریقن اسٹڈیز سنٹر کے مبلغین نے نائیجیریا کے علاقے کدونا میں قرآنی پروگرام ترتیب دیا جس میں رمضان المبارک سے متعلقہ کئی سرگرمیاں شامل ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا، "نائیجیریا میں اس رمضان پروگرام کے تحت مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ محافل قرآن کا انعقاد اور فقہی، عقائدی و قرآنی لیکچرز شامل ہیں کہ جن کا مقصد حقیقی محمدی اسلام کی تعلیمات کو واضح کرنا اور معارف اہل بیت علیہم السلام کو بیان کرنا ہے۔ "
انہوں نے بتایا کہ "عبادات کے احیاء، اور محافل قرآن اور وعظ و نصیحت کی مجالس کے انعقاد کے ذریعے ماہ رمضان کے بابرکت مہینے سے استفادہ جاری ہے۔"