روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا میڈیا ڈیپارٹمنٹ امام حسن مجتبی(ع) کے جشن میلاد کے موقع پر امام(ع) کی قبر اقدس کے پاس تمام مومنین کو اپنی نیابت میں زیارت پڑھوانے کی دعوت دیتا ہے۔
نیابت میں زیارت کے لیے ناموں کے اندراج کی ذمہ داری میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیٹ ورکس ڈویژن کو سونپی گئی ہے۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے مدینہ منورہ میں نیابتی مراسم زیارت و دعا کی ادائیگی کے لیے بھرپور انتظامات کر رکھے ہیں لہذا جن مومنین کے بھی اس صفحہ میں نام درج ہوں گے ان سب کی نیابت میں مراسم زیارت ادا کر دیئے جائیں گے: نیابت میں زیارت
واضح رہے کہ مندرجہ ناموں کی نیابت میں مراسم زیارت کی ادائیگی جنت البقیع میں امام حسن(ع) کی قبر اقدس کے پاس کی جائے گی۔