تہران بین الاقوامی قرآنی نمائش میں قرآن علمی کمپلیکس کے پویلین کی جانب سے وزیٹرز کو تحائف پیش کیے جا رہے ہیں

ایران میں جاری تہران بین الاقوامی قرآنی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کے پویلین کی جانب سے وزیٹرز کو تحائف بھی پیش کیے جا رہے ہیں۔

قرآن علمی کمپلیکس میں خدمات سرانجام دینے والے ماہر خطاط استاد محمد فالح کمپلکس کے پویلین میں آنے والے مہمانوں کو قرآن مجید کی آیات لکھ کر تحفتًا پیش کر رہے ہیں کہ جنھیں مہمانوں کی طرف سے کافی سراہا جا رہا ہے۔

تہران بین الاقوامی قرآنی نمائش میں قرآن علمی کمپلکس کے پویلین کو دیکھنے کے لیے تین دن سے بڑی تعداد میں رسمی اور عوامی مہمان آ رہے ہیں اور یہاں موجود قرآنی ماحول اور کتاب الہی کی متاثرکن خدمات کو سراہ رہے ہیں۔

قرآن علمی کمپلکس اسلامی دنیا کو اپنے مراکز میں تیار شدہ اور طبع ہونے والے قرآن کریم، تفاسیر اور قرآنی علوم پر مشتمل منشورات سے متعارف کرنے کی سعی میں مصروف عمل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: