سولہواں سالانہ امام حسن مجتبیٰ(ع) فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا ہے

حضرت امام حسن علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے بابل گورنریٹ میں منعقد ہونے والے سولہویں سالانہ فیسٹیول کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔

یہ فیسٹیول ہر سال عراقی شہر حلہ میں روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع ) کے زیر سرپرستی ’’هيأة العليا لمشروع الحلة مدينة الإمام الحسن المجتبى(عليه السلام)‘‘ نامی تنظیم کی طرف سے منعقد کیا جاتا ہے۔

مذکورہ بالا تنظیم کے سربراہ انجینئر حسن علی حلی نے کہا ہے کہ "بابل گورنریٹ کے حسينية العلامة الحلي میں منعقد ہونے والے اس سالانہ فیسٹیول کو اس سال (الإمام الحسن المجتبى عليه السلام معزّ المؤمنين وإمام المسلمين) کا عنوان دیا گیا تھا۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ فیسٹیول چار دن تک جاری رہا, اس فیسٹیول کے ضمن میں متعدد تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں مدرسة البضعة الطاهرة میں محفل اور مرکز تراث حلہ کی جانب سے حوزہ علمیہ کی بزرگ حلی شخصیت سيد علي شناوة وتوت کی یاد میں ایک فکری سیشن شامل ہے۔"

انہوں نے اپنے بات جاری رکھتے ہوئے کہا " اسی طرح اس فیسٹیول میں روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) نے العین فاؤنڈیشن کے تعاون سے فتویٰ دفاع وطن اور سیکورٹی فورسز کے شہداء کے اہل خانہ کے لئے ایک اعزازی تقریب بھی منعقد کی۔

انھوں نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں عراق کے مختلف گورنریٹس کے مصوروں کی پینٹنگز کی نمائش، الکفیل اسکاؤٹس کی جانب سے سٹیج پرفامس اور ترانے، شعراء کا (الشعر العمودي والشعبي) منظوم نذرانۂ عقیدت، اور اسی طرح فکروثقافت سیکشن کی طرف معلوماتی مقابلہ اور انعامات کی تقسیم اور اختتامی تقریب میں مشارکین ومنتظمین کو اعزازات سے نوازنا اس فیسٹیول کی اہم سرگرمیوں میں سرفہرست ہے۔

انھوں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی اور روضہ مبارک کے تمام شعبوں کا اس پروگرام کو ہر سال کامیاب بنانے میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: