ما بین الحرمین ڈویژن کی جانب سے امام حسن(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ما بین الحرمین ڈویژن کی جانب سے نواسۂ رسول حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے محفل کا انعقاد کیا گیا۔

یہ محفل ما بین الحرمین ڈویژن کی ان سالانہ تقریبات کا حصہ ہے کہ جنھیں اس ڈویژن کی طرف سے آئمہ اہل بیت علیہم السلام کی دنیا میں آمد اور ان کی شہادت کے ایام کو منانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

اس جشن میلاد کو منانے کے لیے رات میں ایک ولائی محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس نے امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے زائرین کے لیے شعراء کی ولائی قصائد کی بدولت خوشی وسرور کا ماحول بنا دیا۔

تلاوت قرآن مجید سے شروع ہونے والی اس محفل میں زائرین کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی، اور اس میں نامور مداح خوانوں اور شعراء کرام نے آئمہ اہل بیت علیہم السلام، حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام اور عراق کی محبت میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

جشن کی اس محفل کے دوران ملک میں خير وبرکت کی دعاؤں پر مشتمل دینی قصیدے اور مذہبی ترانے بھی پڑھے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: