روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل کا زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لینے کے لیے میدانی دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین نے رمضان المبارک میں زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لینے کے لیے میدانی دورہ کیا۔

اس دورے میں سیکرٹری جنرل کے دفتر کے انچارج اور شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ محمد علی ازہر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس دورے میں انھوں نے صحن ام البنین (سلام اللہ علیہا) میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ شعبہ خدمات میں کام کرنے والے عملہ کے ساتھ مل کر کچھ دیر خدمت سرانجام دی اور پھر اس کے بعد روضہ مبارک کے مضیف کا وزٹ کیا۔

سیکرٹری جنرل کے اس دورے کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ماہ رمضان کے لیے طے شدہ سکیورٹی اور سروس پلانز پر عمل درآمد کا جائزہ لینا ہے کہ جسے ماہ رمضان کے دوران میں مراسم زیارت کی ادائیگی کے لیے زائرین کی بڑی تعداد کی آمد کے پیش نظر تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہ رمضان کے دوران زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے اور مراسم زیارت و دعا کی ادائیگی کے لیے روضہ مبارک نے ایک خصوصی پروگرام تیار کیا ہے جس میں ہر روز ختم قرآن کی محافل اور مختلف اوقات میں دینی واخلاقی دروس شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: