تہران بین الاقوامی قرآنی نمائش میں قرآن کمپلیکس کے پویلین کی جانب سے قرآنی مقابلہ جاری ہے

تہران بین الاقوامی قرآنی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کے پویلین کی جانب سے منعقدہ قرآنی مقابلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔

قرآن کمپلیکس کے پویلین کی جانب سے منعقد کئے جانے والے اس مقابلے کی وزیٹرز میں کافی مقبولیت دیکھنے میں آ رہی ہے۔

نمائش میں شریک قرآن کمپلیکس کے وفد کے سربراہ شیخ مهدي قلندر البياتي نے کہا کہ "مسلسل دو دنوں سے تہران بین الاقوامی نمائش میں آنے والے وزیٹرز کی بڑی تعداد ہمارے پویلین میں اس مقابلے میں شرکت کے لیے آ رہی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ قرآنی مقابلہ مسلمانوں میں قرآنی بیداری کو بڑھانے اور قرآنی ثقافت کو پھیلانے کے لیے منعقد کیا گیا ہے، اور اس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے وزیٹرز شرکت کر رہے ہیں۔"

تہران بین الاقوامی قرآنی نمائش میں قرآن علمی کمپلیکس کے پویلین میں چار روز سے رسمی اور عوامی وزیٹرز کی بڑی تعداد دیکھنے میں آئی ہے اور پویلین میں موجود قرآنی ماحول اور خدا کی کتاب کی بلند عطا کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

قرآن علمی کمپلیکس ان نمائشوں میں شرکت کے ذریعے عالم اسلام کو اپنے ذیلی مراکز کی طرف سے قرآن مجید کی تیاری وطباعت اور تفاسیر اور قرآنی علوم کی نشر و اشاعت سے آگاہ کرنے میں کوشاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: