شعبۂ خطابت برائے حسینی تبلیغ کی طرف سے امام حسن(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے واسط میں محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ خطابت برائے حسینی تبلیغ کی طرف سے امام حسن(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے واسط گورنریٹ کے نواحی شہر صويرة میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا۔

یہ محفل هيئت امام حسن مجتبى(ع) صویرہ کے تعاون سے منعقد ہوئی۔

شعبۂ خطابت کے اس تقریب میں نمائندے شیخ عبد الحسن طائی نے اس حوالے سے کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ادارہ اہل بیت(ع) سے منسلک مناسبات کے احیاء پر بہت زیادہ توجہ مبذول کیے ہوئے ہے، لہذا ہمارے شعبہ نے اس بافضیلت ماہ کی مناسبات کے احیاء اور امام حسن(ع) کے جشن میلاد کی پرمسرت مناسبت کو منانے کے لیے مختلف علاقوں میں تقریبات کے انعقاد کے لیے ایک خصوصی پروگرام ترتیب دیا ہے۔

اس محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد مذکورہ بالا شعبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ طائی نے حاضرین سے خطاب کیا اور امام حسن(ع) کے فضائل ومناقب، ان کی سخاوت وعطا، اپنے شیعوں اور چاہنے والوں کی جان کی حفاظت میں ان کے کردار، دشمنوں پر ان کے مشن کی فتح اور ان کی شخصیت اور منکسر مزاجی کی پیروی کے بارے میں گفتگو کی۔

محفل کا اختتام شاعر جاسم محمد کاظم کے خوبصورت قصیدہ اور ذاکر سجاد حلو کی ولائی مدح خوانی پر ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: