شعبہ تعلقات عامہ نے چوتھے الکفیل یوتھ آن لائن رمضان مقابلے کا آغاز کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ نے عراقی یونیورسٹیوں اور سکولوں کے طلباء کے لیے الکفیل یوتھ آن لائن رمضان مقابلے کے چوتھے ایڈیشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

اس مقابلے کا اہتمام مذکورہ بالا شعبہ کے یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن نے کیا ہے۔

ڈویژن کے سربراہ ماہر خالد نے کہا: یہ مقابلہ نیشنل الکفیل یوتھ پروجیکٹ کی سرگرمیوں اور تقریبات کا حصہ ہے، اور یہ ایڈیشن پچھلے مقابلوں میں طلباء کی طرف سے بھرپور شرکت اور پسندیدگی کی وجہ سے منعقد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس مقابلے کا مقصد اس طبقے کی علمی، ثقافتی اور فکری معلومات کو بڑھانا ہے کہ جو رمضان المبارک سے بہتر طریقے سے استفادہ کرنے کے حوالے سے سوالات کے جوابات کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔

ماہر خالد نے بتایا ہے کہ صحیح جوابات دینے والے طلباء میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے 30 افراد کا انتخاب کیا جائے گا اور انھیں قیمتی انعامات دیئے جائیں گے، اس کے علاوہ باقی شرکاء کو بھی مختلف معنوی تحائف سے نوازا جائے گا اور ان سب کے ناموں کا اعلان عید الفطر کی رات کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: