قرآن علمی کمپلکس کی طرف سے قرآن مجید کے صفحات کی ڈیزائنگ کے بارے میں ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس نے دار کتابتِ قرآن مجید برائے خطِ محقق وخطِ نسخ میں قرآن مجید کے صفحہ کی ڈیزائنگ کے حوالے سے خطاطی کی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

یہ ورکشاپ تہران بین الاقوامی قرآنی نمائش میں شرکت کے ضمن میں پیش کی جانے والی سرگرمیوں کا حصہ ہے کہ جس کا انتظام واہتمام قرآن علمی کمپلکس کے ذیلی ادارے مرکز طباعتِ قرآن کریم نے قرآن کریم پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ سنٹر تہران کی دعوت پر کیا تھا۔

ورکشاپ میں قرآن مجید کے صفحہ کو ڈیزائن کرنے کے طریقے کی تعلیم دی گئی کہ جو اسے حتمی شکل میں تیار کرنے کے لیے آیات اور قرآن پاک کی سطروں کے نشر کرنے کے طریقہ کار اور اس کی منصوبہ بندی پر مشتمل ہے۔

قرآن کریم پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ سنٹر تہران کے انچارج سید مرتضی موکلی نے کمپلکس میں قرآن پاک کی طباعت کے مرکز اور اس کی کاوشوں کو بہت سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: