شعبہ برائے معارف اسلامی و انسانی کی طرف سے تحقیق شدہ متون (النصوص المحقّقة) کی فہرست سازی کے موضوع پر علمی سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے معارف اسلامی و انسانی نے (تحقیق شدہ نصوص کی فہرست سازی کی تیاری کے طریقہ) کے موضوع پر ایک علمی ندوہ کا انعقاد کیا۔

مرکز تراث کربلا اور مخطوطات کی فہرست سازی کے یونٹ کے زیر اہتمام منعقدہ اس ندوہ کے بارے میں مذکورہ بالا شعبہ کے معاون سربراہ شیخ علی اسدی نے بتایا کہ ہم نے اس ندوہ میں گفتگو کے لیے اس فن میں عراق کی معروف علمی شخص پروفیسر حسن عریبی کو مدعو کیا تھا تاکہ ان کے ساٹھ سالہ تجربہ سے استفادہ کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ندوہ میں متعدد امور پر مناقشہ کیا گیا کہ جس کا مقصد پروفیسر حسن عریبی کے نقطہ نظر سے مختلف اسرار اور زاویوں سے پردہ اٹھانا اور شرکاء کے سامنے تفصیلی اور واضح انداز میں انھیں پیش کرنا تھا۔

مرکز تراث کربلا کے انچارج سید محمد جاسم موسوی نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا مرکز تحقیق اور تالیف کے میدان میں سیکھنے اور سکھانے کے لیے تحریر اور تقریر کے ذریعے اپنی کاوشوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلہ میں اسے اس فن کے ماہرین اور اساتذہ کی خدمات بھی حاصل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: