شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے بغداد میں منعقد ہونے والے الطاہر الزکی فیسٹیول میں 500 سے زیادہ طلباء کی شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ نے بغداد میں امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی جشن میلاد کی مناسبت سے دوسرے سالانہ الطاہر الزکی فیسٹیول کا انعقاد کیا۔

اس پروگرام میں شریک روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے نمائندے سید عدنان جلو خان نے اس حوالے سے بتایا کہ: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر سرپرستی منعقد ہونے والے اس فیسٹیول کے دوسرے نسخہ میں بغداد کی مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد طلباء و طالبات نے امام حسن علیہ السلام کا جشن میلاد منانے کے لیے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیسٹیول میں کئی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں کہ جن میں روضہ مبارک کا اس مناسبت سے پیغام، مشاعرہ، منقبت خوانی اور تقاریر سرفہرست ہیں۔

مذکورہ بالا شعبہ کے یونیورسٹی اور سکول ریلیشنز ڈویژن کے سربراہ سید ماہر خالد نے بتایا کہ اس پروگرام کی اختتامی تقریب میں شرکاء میں تحائف اور تبرکات تقسیم کیے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسی طرح اختتامی تقریب میں دینی و ثقافتی پابندی کی حوصلہ افزائی کے طور پر یونیورسٹیوں میں عراقی عبایا پہننے والی طالبات کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: