مذکورہ شعبہ کے معاون سربراہ شیخ زین العابدین قریشی نے کہا ہے کہ امیر المومنین(ع) کی شہادت کی راتوں کے احیاء کے لیے ہمارے عملہ نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی اندرونی اور بیرونی راہداریوں میں غم اور سوگ کے آثار نشر کرنا شروع کر دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اہل بیت(ع) سے وابستہ تمام مذہبی مناسبات کے لیے سیاہ چادریں اور بینرز تیار کیے گئے ہیں کہ جنھیں روضہ مبارک کے محرابی ایوانوں، راہداریوں اور دیواروں پر آویزاں کیا جاتا ہے اور انہی مناسبات میں سے ایک امیر المومنین(ع) کا یوم شہادت بھی ہے۔
شیخ قریشی نے مزید بتایا کہ ہمارے شعبہ کے عملے نے اس المناک دن کی مناسبت سے روضہ مبارک میں روشنیوں کو سرخ رنگ میں تبدیل کر دیا ہے اور اسی طرح ختم قرآن کی محفل کے لیے بھی ان ایام کے دوران سرخ روشنی اور عباراتِ سوگ والی شمعوں کا انتظام کیا گيا ہے۔