نہج البلاغہ کے روسی مترجم نے تہران بین الاقوامی نمائش میں قرآن کمپلیکس کی مطبوعات و منشورات کو کافی سراہا ہے

کتاب نہج البلاغہ کو روسی زبان میں ترجمہ کرنے والے ڈاکٹر تراس گرنیینکو نے تہران بین الاقوامی نمائش میں قرآن علمی کمپلیکس کے پویلین میں رکھی گئی مطبوعات ومنشورات کو کافی سراہا ہے۔

تراس گرنیینکو نے کہا ہے کہ: " تہران بین الاقوامی قرآنی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کے پویلین کی طرف سے پیش کردہ منشورات اور اس سے منسلک اداروں کی اصدارات میں حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے جوار سے اقتباس کردہ روحانیت موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "قرآن کمپلیکس کی طرف سے خطاطی و ورقی زیبائش کی ورکشاپس، قرآنی مقابلے اور دیگر سرگرمیاں پویلین میں آنے والے وزیٹرز کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔"

تہران میں کمپلکس کے وفد کے سربراہ شیخ مہدی قلندر البیاتی سے ملاقات کے دوران روسی مترجم نےقرآن علمی کمپلکس کی مطبوعات، قرآن کی تفسیر اور قرآنی علوم کے بارے میں تحقیقی مطبوعات کو روسی زبان میں ترجمہ کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا اور مستقبل میں عراق میں مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے آنے کے ادارے سے آگاہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: