قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے ساتویں سالانہ حفظ قرآن کے مقابلہ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ نے ساتویں سالانہ حفظ قرآن مقابلے کا انعقاد کیا۔

مقابلے کا آغاز قاری حسین الغزی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، اس کے بعد شہداء کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھی گئی، جس کے بعد قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد نصراوی نے اپنے استقبالیہ خطاب میں حاضرین اور اس مقابلہ کے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔

اپنے خطاب میں شیخ جواد النصراوی نے ماہ رمضان اور دیگر مہینوں میں قرآن مجید کو پڑھنے کی اہمیت کو بیان کیا اور اس مقدس مہینے کی مبارک راتوں کے احیاء کے لیے انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے تیار کیے گئے منصوبے کی تفصیل بیان کی کہ جس کا مقصد معاشرے میں تعلیمات ثقلین کو پھیلانا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے تیار کردہ خصوصی کمیٹی کی نگرانی میں حفظ قرآن کے اس مقابلے کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس کی تفصیل کچھ یوں ہے:

پہلی کیٹیگری: قرآن مجید کے تین پاروں کو حفظ کرنا۔
دوسری کیٹیگری: قرآن مجید کے پانچ پاروں کو حفظ کرنا۔
تیسری کیٹیگری: قرآن مجید کے دس پاروں کو حفظ کرنا۔

مقابلے کے اختتام پر تینوں کیٹیگریز میں سے پہلی تین پوزیشنیں لینے والوں کو انعامات دیئے گئے اور اسی طرح مقابلہ میں حصہ لینے والے دیگر افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے انھیں تحائف دیئے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: