شعبہ پائیدار ترقی کی جانب سے تربیت کے بنیادی اصولوں سے متعلق ایک ترقیاتی کورس کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی نے اپنے شعبہ سے منسلک ٹرینرز کے لیے تربیت کے بنیادی اصولوں سے متعلق ایک کورس کا اہتمام کیا ہے۔

شعبہ پائیدار ترقی کے نائب سربراہ علی الشمری نے کہا ہے کہ یہ کورس شعبہ پائیدار ترقی کے تربیتی و ترقیاتی منصوبے کا حصہ ہے کہ جو رمضان کے بابرکت مہینے سے خاص ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "یہ کورس بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اور کینیڈین گلوبل سینٹر فار کنسلٹیشن اینڈ ٹریننگ میں رجسٹرڈ ہے، پانچ دن تک جاری رہنے والا یہ کورس ہر روز تین سے پانچ گھنٹے کے تربیتی سیشنز پر مشتمل ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہم ٹرینگ پیکجز کی تیاری کے مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، کہ جو ٹرینرز کے لیے ایک اہم مرحلہ ہے، اور وہ اس تجربے اور اپنی مہارت کو روضہ مبارک کے عملے کو منتقل کریں گے اور اس کا آغاز رمضان المبارک کے بعد کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: