روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے (بيوت النور) پروجیکٹ کے تحت مومنین کے گھروں میں قرآنی محافل کا انعقاد جاری ہے۔
یہ محافل (نحو أسرة تبصر بالقرآن) کے سلوگن کے تحت کمپلیکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے یونٹ برائے قرآنی سرگرمیاں کے زیر اہتمام و انتظام منعقد کی جا رہی ہیں۔
کربلا کے نواحی علاقہ حسینیہ میں جس گھر میں محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا تھا اس کے مالک سید احمد شریفی نے کہا کہ عام طور پر مساجد اور امام بارگاہوں میں قرآنی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن اس کے لیے گھروں کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے تاکہ ان کے رہائشی قرآنی روح سے فیض حاصل کریں، اور اللہ تعالیٰ کی کتاب کی تلاوت کی سماعت کی نعمت سے بہرامند ہوں تاکہ ایمان اور تقویٰ ان کی گہرائیوں میں اتر جائے اور قرآن کریم سے ان کی محبت میں مزید اضافہ ہو۔
انھوں نے مزید کہا یہ محافل قرآن سے مثقف شدہ نسل تخلیق کرتی ہیں جو اللہ تعالیٰ کی آیتوں سے درس حاصل کرتی ہے اور ان محافل میں اہل بیت علیہم السلام کے تفسیر پر مشتمل ذکر ہونے والے فرامین کو سیکھتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ پرجیکٹ رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رہے گا اور اس کے تحت کربلا مقدسہ کے تمام علاقوں میں محافل منعقد کی جائيں گی۔