ما بین الحرمین ڈویژن کی جانب سے امام علی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر سالانہ مجالس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبۂ ما بین الحرمین کی جانب سے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر سالانہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ تین روزہ مجالس عزاء ہر روز نماز فجر کے بعد ما بین الحرمین میں منعقد کی جا رہی ہیں کہ جن میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے زائرین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

اس سلسلے کی پہلی مجلس عزاء سے شیخ محمد علی الرکابی نے خطاب کرتے ہوئے امام علی علیہ السلام کی شہادت، ان کی سیرت اور دین اسلام کی راہ میں ان کی قربانیوں پرروشنی ڈالی۔

مجلس کے اختتام پر نوحہ خواں حسين آل طعمة نے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے مصائب کو یاد کرتے ہوئے مرثیہ خوانی و نوحہ خوانی کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: