امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے ایام شہادت کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے خدام نے ان مراسم کا آغاز حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت سے کیا۔ سوگ کی حالت میں سیاہ لباس پہنے خدام نے ضریح مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر زیارت نامہ اور روضہ مبارک کا مخصوص ترانہ (لَحنِ الإباء) پڑھا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام ان عبادتی مراسم کے دوران اہل بیت علیہم السلام کے گھر میں الام و مصائب لانے والے اس سانحہ کی یاد میں عزاداری بھی برپا کی کہ جس روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زائرین کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔