اہم خبر: آیت اللہ سید سیستانی کے دفتر کی طرف فطرہ کی مقدار کا تعیّن کر دیا گیا ہے

نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ عراق میں اس سال آٹے کے متبادل کے طور پر ایک فرد کے لیے زکاۃ فطرہ کی مقدار (2500) عراقی دینار ہے۔

واضح رہے کہ شب عید الفطر(چاند رات) کو غروب کے وقت جو شخص بالغ اور عاقل ہو اور نہ تو فقیر ہو نہ ہی کسی دوسرے کا غلام ہو اسے چاہیے کہ اپنے لیے اور ان لوگوں کے لیے جو اس کے یہاں کھانا کھاتے ہوں فی کس ایک صاع (جو تقریبا تین کیلو ہوتا ہے) کے حساب سے آٹا، یا گندم، یا جو، یا کھجور، یا کشمش، یا چاول، یا جوار وغیرہ مستحق شخص کو دے اور اگر ان میں سے کسی ایک کی قیمت نقدی کی شکل میں دے دے تب بھی کافی ہے۔

نوٹ: ہر ملک میں جو اناج بھی زیادہ تر کھانے کے طور پر استعمال ہوتا ہے وہ اناج یا اس کی قیمت زکاۃ فطرہ کے طور پر مستحق مومن کو دی جاتی ہے لہٰذا ہر ملک میں رہنے والے افراد اپنے ملک میں رائج غذا (اناج) کی تین کلو گرام مقدار یا اس کی اپنے ملک میں رائج قیمت زکاۃ فطرہ کے طور پر ادا کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: