تہران بین الاقوامی قرآنی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کے پویلین میں وزیٹرز کی کثیر تعداد کی آمد جاری ہے اور وزیٹرز کی جانب سے پویلین کے نظم وضبط اور مختلف قرآنی سرگرمیوں کے انعقاد کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔
اس نمائش میں قرآن کمپلیکس کا پویلین دوسرے ہفتے کے دوران بھی وزیٹرز کی بڑی تعداد کی آمد کا مشاہدہ کر رہا ہے کہ جہاں وزیٹرز کو قرآن علمی کمپلکس کے مختلف شعبوں اور ذیلی اداروں کی قرآنی خدمات سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
قرآن کمپلیکس کے پویلین میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے دوران زائرین کے ہاتھوں سے لکھے گئے قرآن مجید کے نسخہ کو وزیٹرز کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
یہ اسلامی تاریخ کا پہلا قرآن ہے جسے مختلف اسلامی ممالک کے تقریباً (1750) زائرین نے مل کر لکھا ہے۔
متعدد وزیٹرز نے تصدیق کی کہ انہوں نے کمپلیکس کے پویلین میں قرآنی منشورات کے علاوہ یہاں شاندار نظم وضبط دیکھا ہے جو قرآن کمپلیکس کے پویلین کو نمائش میں ممتاز اور منفرد بناتا ہے۔
گزشتہ دنوں کمپلیکس کے پویلین میں تلاوت و قرأت اور قرآنی و عربی خطاطی کی ورکشاپس، ایک قرآنی مقابلہ اور دیگر سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں، جن میں وزیٹرز نے بھرپور شرکت کی۔