مومنین حضرت عباس(ع) کے جوار میں امیر المومنین(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن اطہر میں امیر المومنین حضرت امام علی علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں سالانہ مجالس عزاء کا انعقاد جاری ہے جس میں مومنین اور زائرین کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

اس المناک سانحہ کی یاد میں منعقد ہونے والی یہ سالانہ مجالس کئی دنوں تک جاری رہیں گی۔

ان مجالس عزاء سے خطاب کرنے والے مقرر شیخ فخری الدین آل محسن نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پاک وطاہر جوار میں منعقدہ اس مجلس عزاء میں امیر المومنین علیہ السلام کی المناک شہادت کے بارے میں گفتگو کی گئی، انھوں نے کہا کہ امام علی بن ابی طالب(ع) کی شخصیت کے بارے میں جب کوئی خطیب بات کرنا چاہے تو اس کے پاس اس عظیم انسان کی جرأت، فصاحت و بلاغت، اس کے تقوی اور اسلام کے دفاع کے لئے دی گئی قربانیوں پر روشنی ڈالنے کے لئے ایک مکمل انسائیکلوپیڈیا ہونا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کے سر چشمہ علم و حکمت سے مستفید ہوں اور ان کے مبارک نقش قدم پر چلیں۔

شیخ فخری الدین آل محسن نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس کے ہائر آفیشلز کا اہل بیت علیہم السلام کی خوشیوں اور غموں کی مناسبات کے احیاء کو ہمیشہ اہمیت دینے پر شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: