روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں امام علی(ع) کے یومِ شہادت کی مناسبت سے تین روزہ مجالس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں امام علی علیہ السلام کے یومِ شہادت کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں روضہ مبارک کے خدام کے ایک مجموعہ نے شرکت کی۔

مجلس عزاء کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد شیخ رافد الراشدی نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے امام علی علیہ السلام کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی کہ جن میں ان کی سیرت، ان کی شجاعت، ان کی فصاحت وبلاغت اور اسلام کے دفاع کے لیے دی جانے والی ان کی عظیم قربانیوں کا ذکر کیا۔

روضہ مبارک کے تشریفات ہال میں منعقدہ یہ تین روزہ مجالس عزاء ۱۹ رمضان سے لے کر یوم شہادت امیر المومنین علیہ السلام ۲۱ رمضان تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ ان المناک یادوں سے وابستہ ایام کی آمد پہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہر طرف حزن وملال اور سوگ کے آثار نمایاں ہیں ہر طرف سیاہ چادریں اور سیاہ علم آویزاں ہیں اور روضہ مبارک میں سرخ روشنیاں دکھائی دے رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: