دینی اور اکیڈمک شخصیات کی طرف سے علمی کمپلیکس کی قرآنی خدمات کو سراہا جا رہا ہے

دینی اور اکیڈمک شخصیات نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کی طرف سے پیش کی جانے والی قرآنی خدمات، منشورات اور تالیفات کو سراہا ہے۔

تیسویں تہران بین الاقوامی قرآنی نمائش میں علمی کمپلیکس کا پویلین ہر خاص و عام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور متععد نامور علمی و دینی شخصیات قرآن کمپلیکس کے پویلین کا دورہ کر چکی ہیں اور ان شخصیات کی جانب سے قرآن کمپلیکس کی قرآنی خدمات، منشورات اور تالیفات کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔ انہی شخصیات میں سے ایک جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے مدرسہ تفسیر کے مدیر شیخ حسین مظہر بھی ہیں۔

نمائش میں موجود قرآن علمی کمپلیکس کے وفد کے سربراہ شیخ مہدی قلندر البیاتی نے شیخ حسین مظہر کا پویلین میں استقبال کیا اور انھیں قرآن کمپلیکس کی اہم قرآنی و فکری سرگرمیوں اور منصوبوں کے بارے میں ایک مختصر بریفنگ دی۔ شیخ حسین مظہر نے نمائش میں قرآن علمی کمپلیکس کے پویلین کی امتیازی و منفرد حیثیت کی تعریف کی اور یہاں پیش کی گئی قرآنی مطبوعات کو ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

انہوں نے قرآن کمپلیکس کے پویلین کی طرف سے منعقد کی جانے والی قرآنی اور ثقافتی سرگرمیوں کو بھی سراہا اور کہا کہ پویلین وزیٹرز کو قرآنی ماحول میں قرآنی خدمات فراہم کر رہا ہے اور اہل بیت علیہم السلام کی فکر کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: