روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں امام علی(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقدہ سالانہ مجالس عزاء کا اختتام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تشریفات ہال میں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی سالانہ مجالس عزاء اختتام پذیر ہو چکی ہیں۔

روضہ مبارک کے تشریفات ہال میں منعقد کی جانے والی یہ مجلس ۱۹ رمضان سے لے کر یوم شہادت امیر المومنین علیہ السلام ۲۱ رمضان تک تین دن جاری رہیں۔

اس سلسلے کی آخری مجلس آج منعقد کی گئی تھی ۔ مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد شیخ رافد الراشدی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے امیرالمومنین امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اسلام کی بقاء اور اس کی نشر و اشاعت کے لئے آپ علیہ السلام کے عظیم کردار اور لازوال قربانیوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد امیرالمومنین امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کائنات کی بزرگ ترین ہستی ہیں اور انھیں یہ مقام اور یہ منزلت ان قربانیوں ، مشکلات اور آزمائشوں کی بنا پر ملی جو انہوں نے دین اسلام کی بقاء کے لئے برداشت کیں اور زندگی کے آخری لمحے تک ہے بقائے اسلام کی جنگ لڑتے رہے۔ آپ کا دین اور ایمان کامل تھا اور علی اور حق ہمیشہ ساتھ ساتھ رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دنیا انسان کو ایسے مشکل امتحانات سے دوچار کرتی ہے کہ جو اس سے اس کا دین چھین سکتے ہیں لیکن امام علیہ السلام اپنے آخری لمحات تک اپنی زندگی کے بدلے اسلام کو بچاتے رہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تشریفات ہال میں منعقد ہونے والی ان تین روزہ مجالس عزاء میں روضہ مبارک کے خدام کے علاوہ زائرین کرام نے بھی شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: