شعبہ فکروثقافت کی جانب سے براعظم افریقہ کے پانچ ممالک میں شب قدر کے احیاء اور امیر المومنین حضرت علی(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سےعبادتی و عزائی تقریبات کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت کی جانب سے براعظم افریقہ کے متعدد ممالک میں رمضان المبارک کی مناسبت سے (سفرة الكفيل) پروگرام کا انعقاد جاری ہے اور (سفرة الكفيل) پروگرام کے تحت شب قدر کے احیاء اور امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے پانچ افریقی ممالک میں عبادتی و عزائی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

افریقی ممالک میں منعقد ہونے والے اس رمضان پروگرام کا اہتمام شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سینٹر فار افریقن اسٹڈیز کی طرف سے کیا گیا ہے۔

مرکز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ " (سفرة الكفيل) پروگرام کے تحت پانچ سے زیادہ افریقی ممالک میں امیر المومنین علیہ السلام کے یوم شہادت اور شب قدر کی بابرکت راتوں کے احیاء کے لئے عبادتی و عزائی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔"

انہوں نے مزيد بتایا: تنزانیہ کے شہر کیگوما میں مرکز کے کوآرڈینیٹر شیخ عمار مولد، نائیجیریا کے دیہی علاقہ باثروا میں شیخ بشیر ثانی محمود، سینیگال کے شہر زیگوینچور میں شیخ یحییٰ نور، موریتانیہ کے شہر نواکشوت میں شیخ محمد فال اور گھانا کے شہر اکرابدولہ میں شیخ نوح بن عیسی کے زیر نگرانی (سفرة الكفيل) رمضان پروگرام کی عبادتی و عزائی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں ایک قرآنی سیشن، امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزاء اور شب قدر کے احیاء کے لئے عبادتی و دعائیہ سیشن منعقد کیے گئے حاضرین کے لئے افطار کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: