قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے نجف گورنریٹ میں رمضان المبارک کی مناسبت سے ختم قرآن کی محافل کا انعقاد جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے نجف گورنریٹ کے نواحی علاقے عباسیہ میں رمضان المبارک کی مناسبت سے ختم قرآن کی محفل کا انعقاد جاری ہے۔

ختم قرآن کی یہ بابرکت رمضانی محفل قرآن علمی کمپلیکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف اشرف برانچ کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔

اس بابرکت محفل میں ہر روز قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف کے دو قاریانِ قرآن شرکت کرتے ہیں اور ہر روز قرآن مجید کے ایک پارہ کی تلاوت کا شرف حاصل کرتے ہیں۔
اس محفل کے ضمن میں ایک کوئز سیشن کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے اور حاضرین سے قرآنی و دینی موضوعات سے متعلق سوالات کئے جاتے ہیں اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے صحیح جواب دینے والوں کو انعامات دیے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: