شعبہ فکر و ثقافت کی جانب سے ذی قار گورنریٹ میں ثقافتی سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کی جانب سے ذی قار گورنریٹ میں دو موضوعات (انسان دو طرح کے ہیں) اور (رجعت میں امام علی علیہ السلام کا کردار) پر فکری سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

یہ سمپوزیم شعبہ فکر و ثقافت سے منسلک القمر فورم سنٹر ذی قار برانچ نے نور امام حسین علیہ السلام کلچرل فاؤنڈیشن کے تعاون سے العویہ کے حسینیہ اربعین میں منعقد کیا۔

شیخ اکرم عتابی نے سمپوزیم میں مذکورہ بالا موضوعات پر مدلل فکری لیکچر دیا اور حاضرین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات اور استفسارات کے جوابات دیئے۔

سمپوزیم کے دوران مذکورہ بالا مرکز اور اس کے اہم ترین مقاصد اور سرگرمیوں کے بارے میں ایک تعارفی جائزہ بھی پیش کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: