روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے یتیموں اور ضرورت مند خاندانوں کے لیے ضیافتِ افطار کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے یتیموں اور ضرورت مند خاندانوں کے لیے روضہ مبارک میں ضیافتِ افطار کا اہتمام کیا گیا۔

اس ضیافتِ افطار کا اہتمام امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے اور روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی ہدایات پر کیا گیا کہ جس میں انھوں نے یتیم، غریب اور ضرورت مند خاندانوں کی دیکھ بھال کرنے اور ان کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

روضہ مبارک کے مضیف سیکشن نے نور الحسن(ع) ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے یتیم اور ضرورت مند خاندانوں کے (500) سے زائد افراد کی مسلسل دو دن تک حضرت ابو الفضل العباس(ع) کے دسترخوان پر ضیافت افطار کی میزبانی کی۔

یتیم بچوں اور ان کے اہل خانہ نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) زیارت اور اس پاک وطاہر جوار میں ضیافت افطار پر خوشی ومسرت کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: