مضیف سیکشن نے شبہائے قدر کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد میں کھانا تقسیم کیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مضیف سیکشن نے تصدیق کی ہے کہ شبہائے قدر کی بابرکت راتوں کے دوران مضیف سیکشن کی جانب سے پیش کی جانے والی کھانے کی خدمات سے 150,000 سے زیادہ افراد نے استفادہ کیا۔

مضیف سیکشن کے سربراہ سید عادل جعفر نے کہا کہ کربلا مقدسہ میں شب قدر کی تین متوقع راتوں کے دوران امام حسین علیہ السلام اورحضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی تعداد میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا کہ جن کے لیے مضیف کی طرف سے پیش کی جانے والی خدمات پورے مہینے کے دیگر دنوں اور راتوں میں فراہم کردہ خدمات کے برابر رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شبہائے قدر کی تینوں بابرکت راتوں اور دنوں کے دوران مضیف نے سحری اور افطاری کے لیے معزز زائرین میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کے لیے تیار شدہ کھانا تقسیم کیا، اس کے علاوہ افطار اور سحر کے درمیانی وقت میں پوری رات جوسز، بیکری پروڈکس، مٹھائیاں اور پھل تقسیم کیے گئے۔

سید عادل جعفر کا کہنا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مضیف پورا سال امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی ابو الفضل العباس علیہ السلام کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی تعداد کے مطابق بہترین خدمات فراہم کرنے میں کوشاں رہتا ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: