روضہ مبارک امام رضا(ع) کے وفد کا قرآنی نمائش میں علمی کمپلکس کے پویلین کا دورہ

روضہ مبارک امام رضا(ع) کے بین الاقوامی امور کے ایک وفد نے تہران میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے علمی کمپلکس کے پویلین کا دورہ کیا۔

معاون برائے بین الاقوامی امور شیخ ڈاکٹر مصطفی فقیہ نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی قرآنی سرگرمیاں میرے لیے کافی متاثرکن تھیں اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ ہمیں اللہ کے کلام کی خدمت کرنے والوں اور اہل بیت رسول کے امر کا احیاء کرنے والوں میں سے قرار دے۔

علمی کمپلکس تہران نمائش میں متنوع قرآنی سرگرمیاں پیش کر رہا ہے، اس کے علاوہ اس کی قرآنی نتاجات ومنشورات کو بھی نمائش کے لیے رکھا گیا ہے، جسے نمائش میں آنے والے مہمانوں کی طرف سے کافی پزیرائی مل رہی ہے۔

تہران بین الاقوامی قرآنی نمائش میں قرآن علمی کمپلکس کے پویلین کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں رسمی اور عوامی مہمان آ رہے ہیں اور یہاں موجود قرآنی ماحول اور خدا کی کتاب کی متاثرکن خدمات کو سراہ رہے ہیں۔

قرآن علمی کمپلکس اسلامی دنیا کو اپنے مراکز میں تیار شدہ اور طبع ہونے والے قرآن کریم، تفاسیر اور قرآنی علوم پر مشتمل منشورات سے متعارف کرنے کی سعی کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: