سامراء میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے شبِ قدر کا احیاء اور کربلا یونیورسٹی کے طلباء کی اس میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے سامراء میں عبادتی مراسم کے ذریعے شبِ قدر کا احیاء کیا کہ جس میں کربلا یونیورسٹی کے 250 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔

وفد کے سربراہ خلیل حنون نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ہر سال یونیورسٹیوں کے طلباء سمیت ہزاروں زائرین کو شبہائے قدر کے مراسم کی ادائیگی کے لیے سامراء لے جاتا ہے اور اس سال شب قدر کے احیاء کے لیے کربلا یونیورسٹی کے مختلف علمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 250 سے زائد طالب علموں کو لے جایا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ طلباء وہاں شب قدر کے اعمال بجا لائے کہ جن میں قرآن مجید اور آنحضرت(ص) اور آئمہ معصومین(ع) سے مروی دعاؤں کی تلاوت شامل ہے۔

یونیورسٹی کے طبی و تطبیقی علوم کے کالج میں تدریسی خدمات سرانجام دینے والے پروفیسر ڈاکٹر علی حمد نے اس سلسلہ میں کہا: اس اقدام کا مقصد طالب علموں کے دلوں میں ایمانی توانائیوں کو قوت بخشنا، اور انسان کے روحانی پہلو کو فروغ دینا ہے کہ جس سے اخلاقی، فکری، علمی اور ثقافتی نشوونما میں مدد ملتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: