روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے نجف اشرف کے نواحی شہر حیرہ میں ختم قرآن کی تین بابرکت محافل منعقد کی جا رہی ہیں۔
ختم قرآن کی یہ بابرکت رمضانی محافل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے زیر اہتمام منعقد ہو رہی ہیں۔
ماہ رمضان کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی ان پرنور محافل میں دو قاریانِ قرآن ہر روز قرآن مجید کے ایک پارے کی تلاوت کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ جس کے بعد حاضرین محفل کے لئے قرآنی سوالات پر مشتمل ایک کوئز سیشن کا انعقاد کیا جاتا ہے اور صحیح جواب دینے والوں کو انعامات اور روضہ مبارک کی جانب سے متبرک تحائف دیئے جاتے ہیں۔
ان قرآنی و رمضانی محافل کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں قرآنی ثقافت کا فروغ اور مومنین کو قرآن مجید کی صحیح تلاوت سکھانا ہے، نیز اس مقدس مہینے کی فیوض و برکات سے استفادہ کرنا ہے۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے تلاوت یونٹ کی طرف سے یہ پروگرام مسلسل چھ سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے اور سال 2023ء کے لیے تیار کردہ رمضان قرآن منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے جس کا مقصد اس ماہ مبارک میں قرآن کی ثقافت کو عام کرنا اور ایک ایسی باشعور نسل تیار کرنا ہے کہ جو تعلیمات ثقلین سے آشنا اور ان پر عمل پیرا ہو۔