دینی اور اکیڈمک وفد کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منصوبوں اور زائرین کو فراہم کردہ خدمات کی ستائش

حوزہ علمیہ نجف اشرف کے اساتذہ اور اکیڈمک ماہرین تعلیم کے ایک وفد نے روضہ عباس(ع) کے منصوبوں اور روضہ مبارک کی طرف سے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو کافی سراہا ہے۔

وفد نے ان خیالات کا اظہار روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین اور مجلس ادارہ کے رکن سید جواد حسناوی سے ملاقات کے بعد کیا۔

حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استاذ اور وفد کے سربراہ سید مہدی حکیم نے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات اور روضہ مبارک کے سب منصوبے خصوصاً زرعی، صنعتی، تعلیمی اور طبی شعبے دنیا بھر میں موجود جدّت وخدمات کی عکاسی کرتے ہیں۔

جبکہ وفد میں شامل اکیڈمک پرسن زید زوین نے کہا ہے کہ روضہ مبارک کے نئے توسیعی منصوبے زائرین کو مراسم زیارت کی ادائیگی کے لیے مزید کھلی جگہ فراہم کریں گے، خصوصاً ان مناسبات کے دوران کہ جن میں دسیوں لاکھ زائرین کربلا آتے ہیں مثال کے طور پر زیر تعمیر صحن ام البنین(علیہا السلام) کہ جو زائرات کے لیے خاص ہو گا۔

دونوں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تزویراتی اور صنعتی منصوبوں کے کردار کے بارے میں بات کی کہ جن کا مقصد عراقی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور مختلف شعبوں میں موجود قومی مہارات کو سپوٹ کرنا ہے، اس کے علاوہ یہ منصوبے قومی معیشت اور مقامی مصنوعات کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔

آنے والے وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مراسم زیارت و دعا ادا کیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: