الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم کی طرف سے قدموں کے پیدائشی ٹیڑھے پن کا کامیاب علاج

الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے الیزاروف تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ایک بچے کے پیدائشی طور پر ٹیڑھے پاؤوں کو ٹھیک کر دیا ہے۔

آرتھوپیڈک اور جوائنٹ سرجری کے ماہر ڈاکٹر محمد سعد حارس نے کہا ہے کہ ہم 11 سالہ بچے کے پیدائشی کلب فٹس کو سیدھا کرنے میں کامیاب رہے اور ہسپتال میں موجود جدید آلات اور ٹیکنالوجی نے قدموں کو درست زاویہ پہ لانے میں اہم کردار ادا کیا اور یہی ٹیکنالوجی ہمارے کام کا ایک اہم عنصر ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "ہم نے الیزروف تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے کلب فٹ کو ٹھیک اور ہڈیوں کو مستحکم کیا، کہ جو ہڈیوں کی ٹیڑھے پن اور پیچیدہ خرابیوں کو ٹھیک کرنے کے لیے استعمال ہونے والا ایک جدید، محفوظ اور انتہائی کامیاب طریقہ ہے.

ڈاکٹر حارس کے بقول بچے کو چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا تھا اور اس کی حالت بھی کافی پیچیدہ تھی۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کے پیچیدہ کیسز کا علاج پہلے عراق سے باہر کیا جاتا تھا لیکن اب یہ علاج ہمارے ہاں ایک معمول کی بات بن چکی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: