الکفیل میوزیم کی طرف سے ریشمی سکرین کے ذریعے پرنٹنگ کے بارے میں ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے الکفیل میوزیم برائے نوادرات و مخطوطات نے ریشمی سکرین کے ذریعے چھپائی کے عمل کے بارے میں ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

میوزیم کے انچارج صادق لازم زبیدی نے کہا کہ " اس تربیتی ورکشاپ کا موضوع ریشمی سکرینوں کا استعمال کرتے ہوئے پرنٹنگ کے عمل کے گرد گھومتا ہے، کہ جس کا تعلق گفٹ باکسز، پلاسٹک بیگز اور مختلف کپڑوں پر پرنٹنگ سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "پرنٹنگ کا عمل ایک لکڑی کے فریم پر مشتمل ہوتا ہے جسے (شبلونا) کہا جاتا ہے جس پر ریشم کے کپڑے کا ایک ٹکڑا تانا جاتا ہے، اور پھر اس پر خاص مواد کا لیپ کیا جاتا ہے اور مطلوبہ فیلم کی پرنٹنگ کے عمل کے بعد اسے تیز روشنی میں رکھا جاتا ہے، اس کے بعد حتمی شکل کو پرنٹ کرنے کے لئے دستی آلہ (نرمادا) کا استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الکفیل میوزیم ان عجائب گھروں میں سے ایک ہے جو ان ورکشاپس کے ذریعے دستکاری کے اس ورثے کو محفوظ رکھے ہوئے ہے، ان ورکشاپس میں سنگ مرمر پر کندہ کاری، آئینہ سازی، نیام سازی، لکڑی پر نقش نگاری اور منفرد شکلوں کے قالب بنانے کی تربیت دی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: